Toluna ہونے کا دعوا کرنے والے جعل سازوں سے ہوشیار

محترم اراکین،

ہم آپ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں، کہ ہمیں کچھ اراکین کی طرف سے یہ خبر موصول ہوئی کہ انہیں غیر مجاز ای میل موصول ہوئی ہیں یا پھر ان کوToluna کی ساخت کو استعمال کرتے ہوئے کسی اور ویب سائٹ پر لے جانے کے لئے کوشش کی گئی ہے۔ ہم آپ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں ان ای میل کے متن سے اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کے یہ ای میل Toluna یا اس کے شراکت داروں کی طرف سے نہیں کی گی۔

جعل سازی کس طرح کام کرتی ہے؟

جعل سازی یا اسکیمنگ کو اکثر فریب دہی بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ایک پاپ اپ ونڈو استعمال کی جاتی ہے، جیسا کے نیچے دکھایا گیا ہے۔

blogpiv

اس طرح کی ای میل اور سائیٹس یہ دعوا کرتی ہیں کے یہ Toluna کی طرف سے ہیں اور یہ آپ سے آپکی ذاتی معلومت حاصل کرتی ہیں یا پھر یہ کہا جاتا ہے کے آپ کو اپنا فری گفٹ حاصل کرنے کے لئے شپنگ کے لئے کچھ رقم ارسال کرنی پڑے گی۔ ایک بار اگر آپ نے اپنی پیمنٹ/ ادائیگی یا اکائونٹ کی معلومات کا اندراج کردیا تو پھر یہ بنا آپ کی اجازت ہمشہ آپ کے اکائونٹ سے پیسے لیتے رہیں گے۔

صارف اس فریب دہی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

آپ کی معلومات کا آن لائن تحفظ ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے، اس لئے Toluna.com پر ہم تکنیکی اور ادارے کے بنیاد پر ہر ممکن آپ کی معلومات کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس کے بر عکس ہم بیرونی سائیٹس سے آپ کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

ہم اپنے اراکین کو یادہانی کرانا چاہتے ہیں کہ:

  • Toluna کبھی بھی Toluna.com سے باہر آپ سے کوئی ذاتی معلومات طلب نہیں کرتی۔
  • Toluna پر سارے سرویز کی میزبانی ایک محفوظ سرور پر کی جاتی ہے:http://ups.surveyrouter.com
  • Toluna کبھی بھی آپ سے آپ کے کریڈٹ کارڈ ڈیٹل نہیں مانگے گی اور نہ ہی، آپ سے سائن اپ ہونے کے یا انعام ارسال کرنے کے لئے پیسے طلب کرے گی۔
  • Toluna کبھی آپ سے براہ راست فون کے ذریعے یا ڈاریکٹ مارکیٹنگ کے ذریعے آپ سے رابطہ نہیں کریگی نہ ہی کچھ بیچے گی۔
  • Toluna سروے صرف اور صرف ہمارے رجسٹرڈ اراکین کو بذریعہ ای میل بھیجے جاتے ہیں اور یا Toluna.com پر براہ راست شائع کئے جاتے ہیں۔
Advertisements
This entry was posted in Uncategorized and tagged , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s